ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاتھرس واقعہ پر بی جے پی لیڈران کی بے شرمی جاری؛ کہا، چاروں اونچی ذات کے ملزم بے قصور ہیں، اُنہیں رہا کیا جانا چاہئے

ہاتھرس واقعہ پر بی جے پی لیڈران کی بے شرمی جاری؛ کہا، چاروں اونچی ذات کے ملزم بے قصور ہیں، اُنہیں رہا کیا جانا چاہئے

Wed, 07 Oct 2020 22:03:43    S.O. News Service

بارہ بنکی،7؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہاتھرس واقعہ کو لے کر سیاست دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہے۔ بارہ بنکی سے بی جے پی لیڈر رنجیت بہادر شریواستو نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاتھرس میں 19 سالہ دلت لڑکی کے ساتھ بربریت اور مار پیٹ کرنے کے ملزم چار اونچی ذات کے لوگ 'بے قصور' ہیں اور متاثرہ لڑکی ہی 'آوارہ' تھی۔

متنازعہ بیانات دینے کے لیے مشہور بی جے پی لیڈر رنجیت کے خلاف 44 مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ انھوں نے منگل کی رات ایک نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ہاتھرس واقعہ سے متعلق شرمسار کرنے والا بیان دیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کا 'ملزم کے ساتھ رشتہ' تھا اور اس لڑکی نے ہی ملزم کو 14 ستمبر کو جرم والے دن باجرے کے کھیت میں بلایا تھا۔

انٹرویو میں رنجیت شریواستو نے کہا کہ "متاثرہ نے لڑکے کو کھیت میں بلایا ہوگا، کیونکہ ان کا چکّر چل رہا تھا۔ یہ خبر سوشل میڈیا اور نیوز چینل پر پہلے سے ہی موجود ہے۔ اس کے بعد وہ پکڑی گئی ہوگی۔"

رنجیت شریواستو نے چاروں ملزمین کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انھیں جیل سے تب تک آزاد کیا جانا چاہیے جب تک سی بی آئی معاملے میں فرد جرم داخل نہیں کر دیتی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ "میں گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ لڑکے بے قصور ہیں۔ اگر انھیں وقت پر رِہا نہیں کیا گیا تو وہ ذہنی اذیت برداشت کرتے رہیں گے۔ ان کے تباہ ہوتے وقت کو کون لوٹائے گا؟ کیا حکومت انھیں معاوضہ دے گی؟"

شریواستو کے بیانوں پر دھیان دیتے ہوئے قومی خاتون کمیشن کی سربراہ ریکھا شرما نے کہا کہ "وہ کسی بھی پارٹی کے لیڈر کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔ وہ اپنی بیمار ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور میں انھیں نوٹس بھیجنے جا رہی ہوں۔" غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بلیا سے بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے بھی ہاتھرس واقعہ کو لے کر متنازعہ بیان دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ "عصمت دری کے واقعات کو روکنے کے لیے لڑکیوں کو مناسب تہذیب دینی چاہیے۔"


Share: